تاریخ شائع کریں2025 10 May گھنٹہ 21:06
خبر کا کوڈ : 676722

ایران کی جانب سے پاک بھارت سیز فائر کا خیر مقدم

جنگ بندی کا فیصلہ عقلمندی پر مبنی اور ان دو ممالک کی قیادت کے ذمہ دارانہ اور گہری سوچ کی علامت ہے
ایران کی جانب سے پاک بھارت سیز فائر کا خیر مقدم
اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان وزارت خارجہ نے پاک بھارت سیز فائر کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ عقلمندی پر مبنی اور ان دو ممالک کی قیادت کے ذمہ دارانہ اور گہری سوچ کی علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان کے مابین حالات جلد از جلد معمول پر آجائیں۔

قابل ذکر ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین کشیدگی میں مسلسل اضافے کے بعد، فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق حاصل کیا۔

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جئے شنکر نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے فائربندی اور فوجی اقدامات کو روکنے پر مفاہمت حاصل کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہرطرح کی دہشت گردی کے سامنے بھارت کا موقف ٹھوس ہے اور نئی دہلی کی یہ پالیسی اٹل ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے اس جنگ بندی کے بارے میں کہا ہے کہ فائربندی مکمل طور پر نافذ ہوگی نہ کہ عارضی طور پر۔ انہوں نے کہا کہ 30 ممالک نے اس جنگ بندی میں کردار ادا کیا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا تھا کہ پاکستان اپنے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کو نظرانداز کیے بغیر، علاقائی امن و سلامتی کے لیے کوشاں رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj8mem8uqeaaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ