تاریخ شائع کریں2025 10 May گھنٹہ 09:07
خبر کا کوڈ : 676608

خطے کی تشویشناک صورتحال پر چین کا بیان

بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بناتے ہوے پاکستان پر آپریشن سندور کے جواب میں پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص شروع کرنے کے بعد چین کا اہم بیان سامنے آگیا ہے
خطے کی تشویشناک صورتحال پر چین کا بیان
چین نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں۔

بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بناتے ہوے پاکستان پر آپریشن سندور کے جواب میں پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص شروع کرنے کے بعد چین کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، فریقین امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔

چین نے زور دیا کہ دونوں ممالک پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔

چین نے اپیل کی کہ دونوں ممالک کسی بھی ایسی کارروائی سےگریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔
https://taghribnews.com/vdccxeqe42bqme8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس