بھارت کے 32 ہوائی اڈوں کو 14 مئی تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان
بھارتی وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور متعلقہ ایوی ایشن حکام نے متعدد نوٹسز جاری کیے ہیں، جن میں شمالی اور مغربی بھارت کے 32 ہوائی اڈوں کو 14 مئی تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے
شیئرینگ :
بھارتی وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور متعلقہ ایوی ایشن حکام نے متعدد نوٹسز جاری کیے ہیں، جن میں شمالی اور مغربی بھارت کے 32 ہوائی اڈوں کو 14 مئی تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس مدت تک ان ہوائی اڈوں پر تمام سول پروازوں کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
ایئرلائنز اور فلائٹ آپریٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ ایئر ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق متبادل روٹنگ کی منصوبہ بندی کریں، عارضی بندش کا انتظام متعلقہ اے ٹی سی یونٹس کے تعاون سے کیا جا رہا ہے تاکہ حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور خلل کو کم سے کم کیا جا سکے۔