پاکستان کے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔
شیئرینگ :
پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیس، کئی ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام سمیت متعدد اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستی شامل ہے۔
آپریشن بُنْیَانُ مَّرْصُوْص میں تباہ کیے گئے بھارتی اہداف میں بھارت کے پاور گرڈ کے 70 فیصد حصے کو سائبر حملے میں ناکارہ بنایا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک کرلی ہیں۔ زرائع نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس آپریشن میں بھارتی علاقے آدم پور میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں کے ذریعے بھارت کا ایس- 400 دفاعی نظام تباہ کر دیا گیا ہے۔
جبکہ مقبوضہ کشمیر میں راجوڑی اور نوشہرہ میں بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز، کے جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر، اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو تباہ، آدم پور، اودھم پور، پٹھانکوٹ، سورتھ گڑھ، سرسہ، بھٹنڈا ایئر فیلڈز اور اکھنور ایوی ایشن بیسز تباہ کر دی گئی ہیں۔ دہرنگیاری میں آرٹلری گن پوزیشن، بیاس میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ، لائن آف کنٹرول پر ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر بالمقابل سنکھ بھی مکمل تباہ تباہ کردی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔