تاریخ شائع کریں2025 9 May گھنٹہ 18:57
خبر کا کوڈ : 676548

خلیج فارس کا نام بدلنے کی افواہوں پر اقوام متحدہ کا ردعمل آگیا

اقوام متحدہ اس خطے کا اسی طرح حوالہ دیتا رہے گا جس طرح وہ اب تک اس کا حوالہ دیتا آیا ہے، یعنی "خلیج فارس”
خلیج فارس کا نام بدلنے کی افواہوں پر اقوام متحدہ کا ردعمل آگیا
اقوام متحدہ کی نائب ترجمان اسٹیفنی ٹریمبلے نے خلیج فارس کے نام افواہوں کے بارے میں پوچھے گئےایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ اس خطے کا اسی طرح حوالہ دیتا رہے گا جس طرح وہ اب تک اس کا حوالہ دیتا آیا ہے، یعنی "خلیج فارس”۔

انہوں نے واضح کیا: "میرے خیال میں ہمیں اس خطے کو اس کے معمول کے نام (خلیج فارس) سے ہی جاننا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے، خلیج فارس کا نام تبدیل کرنے کی افواہوں کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور وہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتے۔
https://taghribnews.com/vdcfjvdvcw6deta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ