تاریخ شائع کریں2025 9 May گھنٹہ 18:54
خبر کا کوڈ : 676546

غزہ میں جاری جنگ کے آغاز سے اب تک 856 فوجی ہلاک

غزہ میں فلسطینی مقاومت کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ صہیونی فوج کے مطابق رفح کے جنوبی علاقے میں گذشتہ روز مزید دو صہیونی فوجی مارے گئے
غزہ میں جاری جنگ کے آغاز سے اب تک 856 فوجی ہلاک
صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے 856 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی مقاومت کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ صہیونی فوج کے مطابق رفح کے جنوبی علاقے میں گذشتہ روز مزید دو صہیونی فوجی مارے گئے۔

صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے آغاز سے اب تک 856 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنگ غزہ میں صہیونی فوج کے ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی اصل تعداد اسرائیلی حکام کی طرف سے ظاہر کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔

دوسری طرف عزالدین قسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مجاہدین نے صہیونی انجینئرنگ یونٹ کے 12 اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ رفح شہر کے مشرقی علاقے التنور میں واقع الفدائی چوراہے کے قریب ایک گھر کو دھماکے سے اُڑانے کی تیاری کررہے تھے۔

بیان کے مطابق حماس کے مجاہدین کے حملے کے بعد علاقے میں کئی صہیونی فوجیوں کی لاشوں کے ٹکڑے بکھرے ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcdo9099yt05k6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ