تاریخ شائع کریں2025 9 May گھنٹہ 18:47
خبر کا کوڈ : 676543

بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 77 اسرائیلی ساختہ ڈرونز منہدم

بھارت کی جانب سے جدید اسرائیلی اور مختلف ٹیکنالوجی کے ڈرونز سے دراندازی کا سلسلہ دوسرے روز بھی شروع ہوگیا، پاک فوج نے صبح سے اب تک مزید 48 ڈرون مار گرائے ہیں، جس کے بعد کل سے اب تک گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی
بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 77 اسرائیلی ساختہ ڈرونز منہدم
بھارت کی جانب سے جدید اسرائیلی اور مختلف ٹیکنالوجی کے ڈرونز سے دراندازی کا سلسلہ دوسرے روز بھی شروع ہوگیا، پاک فوج نے صبح سے اب تک مزید 48 ڈرون مار گرائے ہیں، جس کے بعد کل سے اب تک گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں اب تک بھارت کو خطیر مالی نقصان ہوچکا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں گرایا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک کو پاکپتن اور 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا ہے، کل سے اب تک بھارت کے 77 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی تباہی سے بھارت کو اربوں ڈالرکانقصان ہوچکا، اہداف بھی حاصل نہیں ہوسکے، اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز بھی گرائے تھے، ایک طیارے کی مالیت کئی کروڑ ڈالر تھی۔
https://taghribnews.com/vdcayinie49n0m1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ