تاریخ شائع کریں2025 9 May گھنٹہ 18:40
خبر کا کوڈ : 676541

ایرانی سفارت خانے کی جانب سے نئے پوپ کے انتخاب پر کیتھولک برادری کو مبارک باد

بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے پوپ کی قیادت کے دوران بین المذاہب مکالمے، مذاہب کے مابین قربت، عالمی امن، سماجی انصاف کے فروغ اور ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی
ایرانی سفارت خانے کی جانب سے نئے پوپ کے انتخاب پر کیتھولک برادری کو مبارک باد
ایرانی سفارت خانے کی جانب سے نئے پوپ کے انتخاب پر کیتھولک برادری کو مبارک باد دی ہے۔

ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے کارڈینل رابرٹ فرانسیس پرووست کے بطور پوپ اور کیتھولک کلیسا سربراہ منتخب ہونے پر کیتھولک برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایرانی سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارتخانہ کارڈینل پرووست کے بطور پوپ اور عالمی کیتھولک کلیسا کے رہنما منتخب ہونے پر اس مذہب کے پیروکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے پوپ کی قیادت کے دوران بین المذاہب مکالمے، مذاہب کے مابین قربت، عالمی امن، سماجی انصاف کے فروغ اور ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔
https://taghribnews.com/vdci5qaqzt1ayw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ