تاریخ شائع کریں2025 9 May گھنٹہ 18:36
خبر کا کوڈ : 676539

ایرانی وزیر خارجہ اور عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ کی ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عالمی جوہری ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے درمیان جمعے کے روز ایک ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ایرانی وزیر خارجہ اور عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ کی ٹیلیفونک گفتگو
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران امریکہ کے درمیان مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عالمی جوہری ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے درمیان جمعے کے روز ایک ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی جوہری ادارے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی اور گروسی کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تازہ ترین مرحلے پر بھی بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ 29 اپریل کو آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ایران کے ساتھ مستقبل میں ہونے والے کسی بھی معاہدے میں ادارے کو نگرانی اور تصدیق کا مکمل اختیار ہونا چاہیے۔

گروسی کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کی نگرانی شامل نہ ہوئی تو کسی بھی معاہدے کی ساکھ شدید طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfmvdv1w6deta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ