تاریخ شائع کریں2025 9 May گھنٹہ 18:34
خبر کا کوڈ : 676538

کولمبیا یونیورسٹی میں غزہ کے حامی متعدد اسٹوڈنٹس گرفتار

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان طلباء کو اس بنیاد پر گرفتار کیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور امریکہ کی جانب سے صہیونی قبضے کی حمایت کے خلاف احتجاج میں شریک تھے۔
کولمبیا یونیورسٹی میں غزہ کے حامی متعدد اسٹوڈنٹس گرفتار
امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے اسٹوڈنٹس کو منتشر کرنے کے لیے امریکی پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے متعدد طلباء کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں فلسطینیوں کے حق میں اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ایک پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس نے کیمپس میں دھاوا بولا اور 78 طلباء کو گرفتار کرلیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان طلباء کو اس بنیاد پر گرفتار کیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور امریکہ کی جانب سے صہیونی قبضے کی حمایت کے خلاف احتجاج میں شریک تھے۔

یہ واقعہ دنیا بھر میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لئے ہونے مظاہروں کے سلسلے کی کڑی ہے، جہاں بالخصوص طلباء غزہ میں انسانی بحران کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcexp8pvjh8fni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ