تاریخ شائع کریں2025 8 May گھنٹہ 18:12
خبر کا کوڈ : 676458

شام اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات کا آغاز

صیہونی چینل 13 نے شام اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات کے آغاز کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مذاکرات متحدہ عرب امارات کی ثالثی اور معاونت سے ہو رہے ہیں۔
شام اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات کا آغاز
صیہونی چینل 13 نے شام اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات کے آغاز کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مذاکرات متحدہ عرب امارات کی ثالثی اور معاونت سے ہو رہے ہیں۔

آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات، سیکورٹی و انٹیلیجنس موضوعات کے حل کے ساتھ ساتھ دونوں فریقین کے درمیان اعتماد کی فضاء قائم کرنے کے لئے انجام دئیے جا رہے ہیں۔

اسی ضمن میں رویٹرز نے مذاکراتی عمل سے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ متحدہ عرب امارات نے شام اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے لئے خفیہ رابطے کا ایک سلسلہ قائم کیا ہے۔ جس میں دونوں فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

رویٹرز نے سیکورٹی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے کہا کہ اس میکانزم میں شامی اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق اہلکار بھی شامل ہیں۔

تاہم ابھی تک متحدہ عرب امارات، شام اور اسرائیل نے ان رپورٹس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

واضح رہے کہ خفیہ مذاکرات کا یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب شام پر قابض ٹولے کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" نے 13 اپریل 2025ء کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دِنوں میں اسرائیل نے دروزی کمیونٹی کی حمایت کے بہانے دمشق میں شام کے صدارتی محل کے قریب حملہ کر دیا۔ جس پر ترکیہ کی حکومت اور شام پر قابض رژیم نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا۔

اس سلسلے میں صیہونی رژیم کے اعلیٰ سیاسی عہدیداروں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے الجولانی کو خبردار کیا کہ وہ جنوبی شام سے ہرگز واپس نہیں جائیں گے نیز دروزیوں کو نقصان پہنچنے کی صورت میں جولانی رژیم کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcftvdvcw6deja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ