بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں آر ایس ایس، بھارتیہ جنتا پارٹی اور بجرنگ دل کے انتہاپسند گروہ نے مسلم آبادی پر دھاوا بول دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہشت گردی کی یہ واردات مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں کی گئی جس میں ایک درجن سے زائد مسلمان بزرگ، بچے اور خواتین زخمی ہوگئے۔
ہندوتوا کے کارندوں نے ’’لَو جہاد‘‘ کے نام پر مسلم بستی پر اُس وقت حملہ کیا جب گھر کے مرد اپنے اپنے کاموں پر گئے ہوئے تھے۔
مسلمان بستی پر یہ حملے اُس وقت شروع ہوئے جب وہاں کے ایک لڑکے کی سوشل میڈیا پر ہندو لڑکی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
اس ویڈیو کو ہندوتوا کے کارندوں نے لَو جہاد کا نام دیا اور مسلم نوجوان کو ڈھونڈتے ہوئے بستی پہنچے تھے۔
پولیس کے تحفظ میں ہندوتوا کے مسلح افراد آزادانہ دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں جس سے بھارت میں مقیم مسلمان شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaminie49n0y1.zlk4.html