تاریخ شائع کریں2025 8 May گھنٹہ 17:39
خبر کا کوڈ : 676452

واشنگٹن یمن کی جنگ میں شکست کے بعد اسرائیل کی حمایت سے پیچھے ہٹ گیا

نصر الدین عامر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انصاراللہ کی مزاحمتی حکمت عملی نے تل ابیب کو غزہ پر جارحیت روکنے پر مجبور کیا۔ یمنی فوج کسی اسرائیلی جہاز کو بحیرہ احمر سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گی
واشنگٹن یمن کی جنگ میں شکست کے بعد اسرائیل کی حمایت سے پیچھے ہٹ گیا
انصاراللہ یمن کے رہنما نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے یمن کی جنگ میں شکست کھانے کے بعد اسرائیل کی حمایت سے پیچھے ہٹنا شروع کیا ہے۔

انصاراللہ یمن کے اعلی رہنما نصرالدین عامر نے امریکہ اور یمن کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے یمن کی جنگ میں شکست کھانے کے بعد اسرائیل کی حمایت سے عقب نشینی کی ہے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جنگِ یمن میں ناکامی کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی پشت پناہی سے کنارہ کشی کرے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ صدر ٹرمپ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کی حفاظت سے پیچھے ہٹ جائے، لیکن ہم غزہ کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

نصر الدین عامر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انصاراللہ کی مزاحمتی حکمت عملی نے تل ابیب کو غزہ پر جارحیت روکنے پر مجبور کیا۔ یمنی فوج کسی اسرائیلی جہاز کو بحیرہ احمر سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

جنگ بندی سے متعلق انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے ہمیں پیغام بھیجا اور جنگ بندی کی درخواست کی۔
https://taghribnews.com/vdcjimem8uqeaxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ