تاریخ شائع کریں2025 8 May گھنٹہ 15:11
خبر کا کوڈ : 676445

بھارتی حکام نے 27 اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق، فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ کئی فضائی کمپنیاں عارضی طور پر بند ہو چکی ہیں، اور مسافر بری طرح متاثر ہو رہے ہیں
بھارتی حکام نے 27 اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا
پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

بھارتی حکام نے 27 اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے، جبکہ 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔

پاک فوج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل طیارے، ایک سُخوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اس جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ، جام نگر سمیت 27 بڑے ائیرپورٹس بند کر دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ کئی فضائی کمپنیاں عارضی طور پر بند ہو چکی ہیں، اور مسافر بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcba0b0srhbzap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ