تاریخ شائع کریں2025 8 May گھنٹہ 14:24
خبر کا کوڈ : 676439

ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات

 نئی دہلی پہنچنے پر عراقچی نے امید ظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان خطے میں مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں گے
ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات
ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ نے نئی دہلی میں ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ نے نئی دہلی میں ایک اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر نے جمعرات کی صبح ملاقات کی۔

 نئی دہلی پہنچنے پر عراقچی نے امید ظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان خطے میں مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ ایک طویل المدتی منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس منعقد کرنا ہے۔

عراقچی نے کہا کہ ایران اور بھارت کے درمیان اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر سیاسی مشاورت ہوتی رہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بھارتی ہم منصب سے علاقائی امور پر بات چیت کریں گے اور خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کے فروغ پر زور دیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcexp8pojh8fei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ