تاریخ شائع کریں2025 8 May گھنٹہ 14:14
خبر کا کوڈ : 676437

میگوئل آنخیل موراتینوس قوام متحدہ کےخصوصی نمائندہ برائے اسلاموفوبیا مقرر

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلاموفوبیا کے خلاف میگوئل آنخیل موراتینوس کو اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا
میگوئل آنخیل موراتینوس قوام متحدہ کےخصوصی نمائندہ برائے اسلاموفوبیا مقرر
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلاموفوبیا کے خلاف میگوئل آنخیل موراتینوس کو اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق میگوئل آنخیل موراتینوس کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد، رواداری، احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کاوشوں میں یہ تقرری ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ہم نفرت اور امتیاز کے خلاف متحد ہیں، ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہو رہا ہے تو جنرل اسمبلی کی قرارداد کے تحت خصوصی نمائندے کی تقرری بروقت اور نہایت اہم ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان خصوصی نمائندے کے مینڈیٹ کی مکمل حمایت کرنے اور باہمی فہم و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کو او آئی سی کی جانب سے پیش کرتے ہوئے، اس کی منظوری میں قائدانہ کردار ادا کیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اس قرارداد میں بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کے خلاف فوری اقدام کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا اور ایک خصوصی نمائندے کی تقرری کی تجویز دی گئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcc1eqem2bqm08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ