تاریخ شائع کریں2025 8 May گھنٹہ 14:10
خبر کا کوڈ : 676436

پاکستان نے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے

اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا، اسکا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں اور دنیا میں پہلی مرتبہ یہ ڈرون گرایا گیا۔
پاکستان نے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے
پاکستان کے صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں جاسوسی کے لیے آنے والے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے ہیں۔

راولپنڈی، گجرات، اٹک، گجرانوالہ، لاہور، شیخوہ پورہ، ننکانہ، گھوٹکی اور کراچی کے علاقے ملیر میں ڈرونز تباہ کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔

بھارت کے 6 اور 7 مئی کے حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتیں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔

پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے۔

اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا، اسکا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں اور دنیا میں پہلی مرتبہ یہ ڈرون گرایا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcbf0b00rhbzap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ