تاریخ شائع کریں2025 7 May گھنٹہ 21:00
خبر کا کوڈ : 676389

پاکستان کے دفاع کیلئے قوم متحد اور ایک پیج پر ہے

9 مئی بروز جمعة المبارک 2025ء کے روز بعد از نماز جمعہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف پرامن احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے
پاکستان کے دفاع کیلئے قوم متحد اور ایک پیج پر ہے
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے 9 مئی بروز جمعة المبارک 2025ء کے روز بھارتی جارحیت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بعد از نماز جمعہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں اور جہاں جہاں ممکن ہوا، وہاں پرامن احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے۔ ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے قوم متحد اور ایک پیج پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی غیور قوم وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے وطن عزیز پاکستان پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائی میں خواتین، بچوں اور مساجد کو نشانہ بنایا اور جس طرح پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، وہ لائق تحسین ہے۔ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcivqaq3t1ayp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ