تاریخ شائع کریں2025 7 May گھنٹہ 15:51
خبر کا کوڈ : 676357

اسلام آباد ؛ ہندوستان کے ناظم الامور کو طلب کرلیا

گزشتہ رات کے میزائلی حملے کے بعد پاکستان نے اسلام آباد میں ہندوستان کے ناظم الامور کو طلب کرلیا ہے۔
اسلام آباد ؛ ہندوستان کے ناظم الامور کو طلب کرلیا

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اب سے کچھ دیر قبل ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے ہندوستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے ہندوستان کے منگل کی رات کے میزائلی حملوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہندوستان کے حملوں کو مشتبہ دعووں کی بنیاد پر قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کی ارضی سالمیت، اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قوانین اور ریاستوں کے تعلقات کے منافی بتایا جس کی کوئی توجیہ پیش نہیں کی جا سکتی۔
https://taghribnews.com/vdcdk9095yt05s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ