تاریخ شائع کریں2025 7 May گھنٹہ 14:56
خبر کا کوڈ : 676349

پاکستان پر حملے کے بعد بھارت کے 244 اضلاع میں موک ڈرل کا اعلان

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے "آپریشن سندور" کے تحت پاکستان پر میزائل حملے میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعوا کیا ہے
پاکستان پر حملے کے بعد بھارت کے 244 اضلاع میں موک ڈرل کا اعلان
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے "آپریشن سندور" کے تحت پاکستان پر میزائل حملے میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعوا کیا ہے۔

بھارتی فوج کے "آپریشن سندور" کے بعد ریاست اترپردیش میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی پرشانت کمار نے یوپی پولیس کے تمام یونٹوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دفاعی یونٹوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے اہم مقامات کی حفاظت کو مضبوط بنائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس شہریوں کے تحفظ کے لئے تیار ہے۔ آج اترپردیش کے 19 اضلاع سمیت 244 اضلاع میں موک ڈرل کی جائے گی۔ 

اس دوران ہدایات دی گئی ہیں کہ جنگ جیسی صورتحال میں سائرن بجنے پر لوگوں کو کیا کرنا چاہیئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزارت داخلہ نے عام لوگوں کو جنگ کی صورت میں بدھ 7 مئی کو ملک بھر میں موک ڈرل کرنے کی ہدایات جاری کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ڈی جی پی نے لکھا کہ "آپریشن سندور" کے تحت دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بھارتی فوج کی کارروائی کے پیش نظر، اترپردیش میں ریڈ الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اترپردیش پولیس کی تمام فیلڈ یونٹوں کو دفاعی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے اور اہم تنصیبات کی حفاظت کو مضبوط بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اترپردیش پولیس چوکس ہے، ریاست کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر طرح کے وسائل سے لیس اور تیار ہے۔
https://taghribnews.com/vdceep8pojh8fxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ