تاریخ شائع کریں2025 7 May گھنٹہ 14:36
خبر کا کوڈ : 676337

جب تک غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوتی کارروائیاں جاری رہیں گی

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کے خلاف یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں جاری ہیں
جب تک غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوتی کارروائیاں جاری رہیں گی
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خبر کے جواب میں کہا کہ یمن کے خلاف امریکی جارحیت کو روکنے کے لیے ٹرمپ کے اعلان کو پہلے عملی طور پر جانچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی فتح ہے جو غاصب صیہونی حکومت کے لیے امریکی حمایت کی دستاویز کو پھاڑ دیتی ہے اور یہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی شکست شمار ہوتی ہے اس لئے اسے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کے خلاف یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں جاری ہیں اور جب تک غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوتی اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا اس وقت تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن پر واشنگٹن کے حملے بند ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے دورے سے قبل اہم خبروں کا اعلان کیا جائے گا، تاہم انھوں نے یمن پر حملے بند کرنے کے وقت کا اعلان  نہیں کیا۔
https://taghribnews.com/vdcbf0b0zrhbzfp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ