غزہ میں صہیونی جنگی جرائم میں امریکہ برابر شریک ہے
امریکی خاتون رکن کانگریس امریکہ پر غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم میں برابر شریک ہونے کا الزام عائد کیا ہے
شیئرینگ :
امریکی خاتون رکن کانگریس نے امریکہ پر غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم میں برابر شریک ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹ رکن رشیدہ طلیب نے اسرائیل کی پالیسیوں اور واشنگٹن کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ غزہ کی تباہی اور فلسطینی عوام کی نسل کشی میں صہیونی حکومت کے جرم میں شریک ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نہ صرف غزہ کی تباہی میں شامل ہے بلکہ صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھی شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت گزشتہ 64 دنوں سے غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو روکے ہوئے ہے، اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے جبری انخلا، نسل کشی، مکمل تباہی اور غزہ کے انضمام کا واضح اعلان کیا ہے۔
رشیدہ طلیب نے زور دے کر کہا کہ شروع سے ہی اسرائیلی حکومت کا یہی مقصد رہا ہے اور امریکہ اس میں برابر کا شریک ہے۔