تاریخ شائع کریں2025 5 May گھنٹہ 13:46
خبر کا کوڈ : 676067

جنگ کے منڈلاتے بادلوں کے سائے میں پاکستان کا ایک اور میزائل تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل فتح کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل 120 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربہ جاری فوجی مشق ”ایکس انڈس“ کا حصہ تھا
جنگ کے منڈلاتے بادلوں کے سائے میں پاکستان کا ایک اور میزائل تجربہ
پاک بھارت کشیدگی کے سائے میں پاکستان نے زمین سے زمین پر 120 کلومیٹر تک مار کرنے والے فتح  میزائل  کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل فتح کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل 120 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربہ جاری فوجی مشق ”ایکس انڈس“ کا حصہ تھا۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، میزائل تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور ہدف پر بہتر درستگی جیسے کلیدی تکنیکی پہلوؤں کو جانچنا تھا۔
 
میزائل نے انتہائی کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جس سے اس کی ٹیکنالوجی اور نشانے پر کاری ضرب کی صلاحیت ثابت ہو گئی۔
 
خیال رہے کہ پاکستان نے ہفتے کو ”ابدالی ویپن سسٹم“ کا ایک کامیاب تربیتی تجربہ بھی کیا تھا، جو زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے اور 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb00b0zrhbzgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ