تاریخ شائع کریں2025 5 May گھنٹہ 13:35
خبر کا کوڈ : 676058

ایران کے ساتھ مذاکرات کا مقصد تہران کے جوہری پروگرام کو "مکمل طور پر ختم کرنا" ہے

امریکی صدر ٹرمپ نے این بی سی چینل کو  ایک انٹرویو میں ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے بارے میں دلائل سننے کے لیے تیار ہیں
ایران کے ساتھ مذاکرات کا مقصد تہران کے جوہری پروگرام کو "مکمل طور پر ختم کرنا" ہے
امریکی صدر نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام کے"مکمل خاتمے" کی کوشش زور دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے این بی سی چینل کو  ایک انٹرویو میں ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے بارے میں دلائل سننے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مذکورہ چینل کو بتایا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بارے میں بات چیت کا مقصد تہران کے جوہری پروگرام کو "مکمل طور پر ختم کرنا" ہے۔

جنوری میں وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ٹرمپ نے عوامی طور پر ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف ایران نے مسلسل اس بات پر اصرار کیا ہے کہ ملک کے یورینیم کی افزودگی کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور اس کا پرامن جوہری پروگرام اور افزودگی کی صلاحیت ریڈ لائن ہے۔

ایران اور امریکہ نے حال ہی میں عمان کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات کے تین دور منعقد کیے ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والا چوتھا راؤنڈ عمانی ثالثوں نے لاجسٹک وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcbs0b0wrhbzgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ