تاریخ شائع کریں2025 5 May گھنٹہ 13:28
خبر کا کوڈ : 676056

ایران میں مقیم فلسطینی وفد کی شہید رجائی بندرگاہ حادثے کے زخمی کی عیادت

وفد کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد فلسطینی عوام کی ہمدردی کا پیغام متاثرین تک پہنچانا ہے
ایران میں مقیم فلسطینی وفد کی شہید رجائی بندرگاہ حادثے کے زخمی کی عیادت
ایران میں مقیم فلسطینیوں نے شہید رجائی بندرگاہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

ایران میں مقیم چودہ فلسطینی سماجی کارکنوں نے شہید رجائی بندرگاہ میں آتش زدگی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی سماجی کارکنوں کا وفد ایرانی بحریہ کے سید الشہداء ہسپتال پہنچا جہاں متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

اس موقع پر وفد کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد فلسطینی عوام کی ہمدردی کا پیغام متاثرین تک پہنچانا ہے۔

ہسپتال کے سربراہ کے مطابق، حادثے کے ابتدائی گھنٹوں میں 220 افراد کو داخل کیا گیا تھا، جن میں سے اب صرف پانچ مریض زیر علاج ہیں اور جلد ہی انھیں بھی فارغ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سنیچر کو شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکے اور آگ لگنے کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjimemmuqeayz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ