ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان/ ایران پاک بھارت کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے
پاکستان آمد کے موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ دنوں میں پیش آنے والے حالات اور کشیدگی میں کمی کی خواہش ظاہر کی
شیئرینگ :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان آمد کے موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ دنوں میں پیش آنے والے حالات اور کشیدگی میں کمی کی خواہش ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پاکستانی دوستوں کے ساتھ قریبی مشاورت کی جائے گی اور صدر مملکت، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔