تاریخ شائع کریں2025 4 May گھنٹہ 18:16
خبر کا کوڈ : 675968

غزہ پٹی کی حالت جہنم جیسی ہوگئی ہے

شعوان جبارین نے کہا کہ غزہ کو گزشتہ 60 روز سے شدید ترین محاصرے اور غذائی محرومیت سے دوچار کردیا گیا ہے۔
غزہ پٹی کی حالت جہنم جیسی ہوگئی ہے

فلسطینی تنظیم الحق کے سربراہ شعوان جبارین نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی مجرمانہ پالیسیوں کے نتیجے میں غزہ پٹی کی حالت جہنم جیسی ہوگئی ہے۔

شعوان جبارین نے کہا کہ غزہ کو گزشتہ 60 روز سے شدید ترین محاصرے اور غذائی محرومیت سے دوچار کردیا گیا ہے۔ تمام سرحدی گزرگاہیں اور امدادی سامان کی ترسیل بند ہے جس کے نتیجے میں طبی اور انسانی صورتحال بدترین اور غزہ والوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔

شعوان جبارین نے بتایا کہ غزہ میں قحط کا عالم ہے اور ہزاروں عام شہری کئی کئی دن سے بھوکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو ہزاروں لوگ بالخصوص بچے، بیمار، بوڑھے افراد اور حاملہ خواتین موت کے گھاٹ اتر جائیں گے۔ الحق فلسطینی تنظیم کے سربراہ نے عالمی برادری سے اپنے قانونی اور اخلاقی فرائض پورا ، انسان دوستانہ امداد کا راستہ ہموار کرنے اور گزشتہ 18 مہینے سے جاری نسل کشی کو روکنے کی اپیل کی ہے۔ شعوان جبارین نے صیہونیوں کے ہاتھوں گھناؤنے جرائم پر خاموشی کو انسانیت کے لیے باعث شرم قرار دیا۔

https://taghribnews.com/vdcaimnia49n0o1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ