تاریخ شائع کریں2025 4 May گھنٹہ 18:14
خبر کا کوڈ : 675967

سپاہ پاسداران انقلاب کی جڑیں اللہ پر یقین اور ایمان پر استوار ہیں

انہوں نے زور دیکر کہا کہ انسان کی روح کو شکست کا احساس ہوتا ہے نہ کہ جسم کو اور سپاہ پاسداران انقلاب کا مجموعہ فوجی طاقت بڑھانے کے باوجود اپنی روحانی طاقت پر قائم ہے جسے روزبروز تقویت حاصل ہو رہی ہے
سپاہ پاسداران انقلاب کی جڑیں اللہ پر یقین اور ایمان پر استوار ہیں
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم دشمنوں کے سامنے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب کو اسلامی معاشرے کا ایک بے مثال اور منفرد ادارہ قرار دیا جو کہ ایک شجرہ طیبہ کی مانند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی جڑیں اللہ پر یقین اور ایمان پر استوار ہیں اسی لیے یہ درخت مستحکم اور مضبوط ہے اور حالات کے مطابق خود میں بہتری بھی لاتا ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ انسان کی روح کو شکست کا احساس ہوتا ہے نہ کہ جسم کو اور سپاہ پاسداران انقلاب کا مجموعہ فوجی طاقت بڑھانے کے باوجود اپنی روحانی طاقت پر قائم ہے جسے روزبروز تقویت حاصل ہو رہی ہے اور اس کے اثرات خود تک محدود نہیں بلکہ ایک مغناطیسی میدان کی طرح پھیل رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا کہ جدید اور بظاہر طاقتور سسٹموں کے باوجود ہمارے دشمن عقیدے، ایمان اور یقین کے لحاظ سے کمزور ہیں اور وقت پڑنے پر تباہ ہوجاتے ہیں لیکن اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ ہم فوجی اور ظاہری طاقت سے غافل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دراصل ہماری کامیابیوں کا تکیہ ہتھیاروں پر نہیں بلکہ ہتھیار ہماری کامیابی کا وسیلہ ہیں اور ہمارا تکیہ اللہ پر ایمان، مستحکم عقیدے اور اخلاقی فضیلتوں پر ہے لہذا ہم کسی بھی دشمن کے سامنے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjmiemauqeahz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ