یمن سے داغا گیا میزائیل صہیونی ائیر پورٹ پر کامیابی سے جاگرا
میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا، حملے کے بعد فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔
شیئرینگ :
حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل اسرائیلی ایئرپورٹ پر جا گرا جس کو روکنے میں اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام ہوگیا جسکے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا، حملے کے بعد فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق یمنی میزائل حملے سے اسرائیلی ایئرپورٹ پر ہنگامی سائرن بج گئے، یمنی میزائل حملے سے ایک ایئرپورٹ کے قریب ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق حملے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، واقعے کے بعد اسرائیل نے ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت کو روک دیا۔