تاریخ شائع کریں2025 4 May گھنٹہ 18:06
خبر کا کوڈ : 675964

جان کا خوف یا کچھ اور؟ نتن یاہو کا دورہ آذربائیجان ملتوی!

صہیونی وزیر اعظم نے خطے کی تازہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آذربائیجان کے دورے کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے
جان کا خوف یا کچھ اور؟ نتن یاہو کا دورہ آذربائیجان ملتوی!

نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ غزہ اور شام کی صورت حال اور نیتن یاہو کی سیاسی و سیکیورٹی مصروفیات کے باعث یہ دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے نیتن یاہو کے دفتر کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے خطے کی تازہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آذربائیجان کے دورے کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دورہ 7 سے 11 مئی کے درمیان طے شدہ تھا۔

قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اردوغان کے دفتر نے واضح کیا تھا کہ ترکی، اسرائیلی وزیرِاعظم کو آذربائیجان جانے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو کا یہ دورہ خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی و سیکیورٹی فضا میں غیرمعمولی اہمیت رکھتا تھا۔

https://taghribnews.com/vdcg3n93tak9uy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ