تاریخ شائع کریں2025 13 April گھنٹہ 21:40
خبر کا کوڈ : 673571

یمن: امریکی حملوں کے دوران کم از کم 338 افراد شہید اور زخمی

یمن کے خلاف امریکی حملوں کا مقصد اس ملک کو مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت سے روکنا ہے، تاہم انصار اللہ نے امریکہ اور اسرائیل کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔
یمن: امریکی حملوں کے دوران کم از کم 338 افراد شہید اور زخمی
یمن کی وزارت صحت نے ملک کے خلاف امریکی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ماہ کے وسط سے ملک پر امریکی وحشیانہ حملوں کے دوران کم از کم 338 افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملوں کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔

یمنی وزارت صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے دوران 117 شہری شہید اور 221 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کے خلاف امریکی حملوں کا مقصد اس ملک کو مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت سے روکنا ہے، تاہم انصار اللہ نے امریکہ اور اسرائیل کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciypaqzt1ayw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ