تاریخ شائع کریں2025 13 April گھنٹہ 11:47
خبر کا کوڈ : 673495

صہیونی فوج کا المعمدانی اسپتال پر حملہ/ ایمرجنسی وارڈ مکمل تباہ

صیہونی حکومت نے ایک بار پھر بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے المعمدانی اسپتال کو نشانہ بنا ڈالا۔ ایمرجنسی وارڈ کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی.
صہیونی فوج کا المعمدانی اسپتال پر حملہ/ ایمرجنسی وارڈ مکمل تباہ
اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر دو میزائل داغے، جس کے نتیجے میں ایمرجنسی وارڈ کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

صیہونی حکومت نے ایک بار پھر بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے المعمدانی اسپتال کو نشانہ بنا ڈالا۔

غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پر دو میزائل داغے، جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

یہ حملہ صیہونی حکومت کی جانب سے جاری کردہ دھمکیوں کے کچھ ہی لمحے بعد کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں درجنوں زخمی اور مریض اسپتال سے باہر نکل کر اطراف کی سڑکوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

صہیونی فورسز کی جانب سے پہلے ہی المعمدانی اسپتال کی عمارت کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد اسپتال کو جزوی طور پر خالی کرالیا گیا تھا۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد المعمدانی اسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہوچکا ہے اور طبی خدمات کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

غاصب صہیونی حکومت کا یہ حملہ عالمی برادری کے لیے ایک اور لمحۂ فکریہ ہے کیونکہ غزہ میں نہتے مریض اور طبی عملہ بھی اسرائیلی بمباری سے محفوظ نہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdns09kyt05o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ