تاریخ شائع کریں2025 11 April گھنٹہ 16:53
خبر کا کوڈ : 673284

غزہ پر صہیونی فضائی اور توپ خانے کے حملے/ 22 شہید متعدد زخمی

اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مرکزی علاقے میں ایک رہائشی گھر کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے
غزہ پر صہیونی فضائی اور توپ خانے کے حملے/ 22 شہید متعدد زخمی
غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صہیونی فوج کے تازہ فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 22 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صہیونی فوج کے حملے جاری ہیں۔

تازہ ترین تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مرکزی علاقے میں ایک رہائشی گھر کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بھی اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جنہیں ناصر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خان یونس کے جنوبی علاقوں المحررات، السلام، المنارہ، قیزان النجار اور قیزان رشوان کو فضائی اور توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع نے بیت لاہیا کے علاقے "العطاطره" میں ایک اسکول کے قریب فلسطینی شہریوں پر حملے کی اطلاع دی ہے، جس میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صہیونی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 38 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjotemxuqea8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ