تاریخ شائع کریں2025 11 April گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 673283

امریکی لڑاکا طیاروں کے یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے

یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ نے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ صنعا کے کئی علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
امریکی لڑاکا طیاروں کے یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے
امریکی حملوں کے بعد صنعا میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاحال جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

امریکی لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے کیے ہیں۔

یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ نے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ صنعا کے کئی علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

تاحال ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب امریکہ پر یہ الزام لگ رہا ہے کہ وہ اسرائیلی کارروائیوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔

امریکی حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور اسرائیل میں امریکی بحری جہازوں اور صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcivpaqpt1ayr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ