تاریخ شائع کریں2025 10 April گھنٹہ 12:58
خبر کا کوڈ : 673206

ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک بار پھر پرانے دعوے دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔
ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے
امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کے جوہری پروگرام پر لفاظی کرتے ہوئے فوجی حملے کا اشارہ بھی دے دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک بار پھر پرانے دعوے دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔

انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا وقت محدود ہے اور فوجی کارروائی بھی ایک ممکنہ آپشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران سے زیادہ کچھ نہیں چاہتے لیکن اسے ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا ضروری ہے۔ ایران کو جوہری طاقت بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، چاہے اس کے لیے کوئی بھی اقدام کیوں نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے اپنی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے فیصلے وہ جذبات یا احساسات کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ بعض اوقات لچک کے ساتھ سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ کچھ سرمایہ کار اور ماہرین معیشت ان کی اقتصادی پالیسیوں، خصوصا تجارتی ٹیرف کے حوالے سے فکرمند ہیں، تاہم انہوں نے امریکی مارکیٹ کی بہتری پر اعتماد ظاہر کیا۔ بازار بدلتے رہتے ہیں، چند دن پہلے حالات خراب لگ رہے تھے، لیکن آج ہماری معیشت کی تاریخ کا ایک بہترین دن ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کا یہ جارحانہ لہجہ ایران کے ساتھ کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے جبکہ بین الاقوامی برادری سفارتی حل کی کوششوں پر زور دے رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdzs099yt05x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ