تاریخ شائع کریں2025 9 April گھنٹہ 22:05
خبر کا کوڈ : 673184

مذاکرات سے قبل امریکہ کی ایران پر مزید پابندیاں عائد

امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے کنٹرول غیر ملکی اثاثہ جات نے ایران کے پانچ اداروں بشمول اٹامک انرجی ایجنسی اور  سینٹری فیوج ٹیکنالوجی کمپنی Tesa اور ایک شخص پر پابندی عائد کی ہے۔
مذاکرات سے قبل امریکہ کی ایران پر مزید پابندیاں عائد
امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں ایران کے جوہری پروگرام کو آگے بڑھانے میں مبینہ کردار پر پانچ اداروں اور ایک شخص پر پابندی عائد کی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے کنٹرول غیر ملکی اثاثہ جات نے ایران کے پانچ اداروں بشمول اٹامک انرجی ایجنسی اور  سینٹری فیوج ٹیکنالوجی کمپنی Tesa اور ایک شخص پر پابندی عائد کی ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کا الزام دہرایا جبکہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ ایرانی جوہری پروگرام پرامن اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کی مکمل نگرانی میں ہے۔

واشنگٹن کی یہ پابندیاں ہفتے کے روز عمان میں ایران اور امریکی نمائندوں کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات سے چند روز قبل لگائی گئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcivpaq5t1ayz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ