تاریخ شائع کریں2025 10 March گھنٹہ 23:29
خبر کا کوڈ : 670346

مزاحمت کی منطق ہی دشمنوں کے تسلط سے بچانے کا واحد راستہ ہے

اگر مومنین کمزوری کا مظاہرہ کریں گے تو یہ تناسب بدل جائے گا۔ یمنی مجاہدین ان خدائی نشانیوں کے واضح نمونے ہیں۔ وہ مستکبر دشمن کے سامنے کھڑے ہوئے اور بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوئے۔
مزاحمت کی منطق ہی دشمنوں کے تسلط سے بچانے کا واحد راستہ ہے
سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر نے کہا کہ مزاحمت کی منطق ہی مسلمانوں کو دشمنوں کے تسلط سے بچانے کا واحد راستہ ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر جنرل حسین سلامی نے قرآنی محفل سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کہ مزاحمت کی منطق ہی مسلمانوں کو دشمنوں کے تسلط سے بچانے کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت، صبر، توکل اور مشکلات میں خدا کی بارگاہ میں پناہ کا واضح مظہر ہے۔ 

جنرل سلامی نے زور دیا کہ جب مومنین ایمان، صبر اور توکل کے ساتھ میدان جنگ میں اتریں گے تو ان میں سے ایک فرد دس دشمنوں پر فتح یاب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مومنین کمزوری کا مظاہرہ کریں گے تو یہ تناسب بدل جائے گا۔ یمنی مجاہدین ان خدائی نشانیوں کے واضح نمونے ہیں۔ وہ مستکبر دشمن کے سامنے کھڑے ہوئے اور بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوئے۔

 سلامی نے کہا کہ یمن، عراق، لبنانی حزب اللہ اور فلسطینی بھائیوں نے میدان جنگ میں اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھ لیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا ہم نے جہاد کے میدانوں میں برسوں سے ان حقائق اور قرآنی سچائیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

سپاہ کے کمانڈر انچیف نے کہا قرآن مجید ہماری نجات کا ذریعہ ہے جو  علم اور ایمان کی روشنی کی طرف ہدایت کرتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfjxdvvw6dema.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ