تاریخ شائع کریں2025 10 March گھنٹہ 19:28
خبر کا کوڈ : 670330

آج ہمیں شہداء کے وژن اور ثقافت کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے

آج حالات دفاع مقدس کے دور سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں اور دشمن اپنے تمام لاولشکر کے ساتھ ہمارے عقائد پر حملہ آور ہے
آج ہمیں شہداء کے وژن اور ثقافت کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے
ایرانی صدر نے حالات کی سنگینی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج ہمیں شہداء کے وژن اور ثقافت کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آج راہیان نور کونسل کے ارکان سے ملاقات کے دوران شہداء کے وژن اور ان کی ثقافت کی اہمیت پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ آج حالات دفاع مقدس کے دور سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں اور دشمن اپنے تمام لاولشکر کے ساتھ ہمارے عقائد پر حملہ آور ہے۔

 پزشکیان نے کہا کہ اس حساس دور میں ہمیں شہداء کے تفکر اور ثقافت کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہداء نے مضبوط ایمان اور یقین کے ساتھ اپنی جان و مال کی قربانی دی اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
 
صدر پزشکیان نے کہا: میں یقین رکھتا ہوں کہ ہم  شہداء کے طرز تفکر اور ثقافت اپنا کر موجودہ مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcipuaqut1ayp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ