تاریخ شائع کریں2025 9 March گھنٹہ 16:32
خبر کا کوڈ : 670210

دھونس دھمکی اور دباؤ میں امریکہ سے مذاکرات نہیں کریں گے

امریکہ دھونس دھمکیوں اور معاشی دباؤ کے ذریعے اپنی شرائط منوانا چاہتا ہے۔ ایران امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر اور باہمی احترام کے ساتھ ہی مذاکرات کرے گا۔
دھونس دھمکی اور دباؤ میں امریکہ سے مذاکرات نہیں کریں گے
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ دھونس دھمکی اور دباؤ کے ساتھ امریکہ سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ کوئی بھی عقلمند شخص پابندیوں اور دباؤ کے تحت کسی سے مذاکرات نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ دھونس دھمکیوں اور معاشی دباؤ کے ذریعے اپنی شرائط منوانا چاہتا ہے۔ ایران امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر اور باہمی احترام کے ساتھ ہی مذاکرات کرے گا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد کے ساتھ امریکی حکومت نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا پرچار کرنا شروع کیا ہے۔ تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے جوہری پروگرام پر کوئی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران پر سخت پابندیاں عائد کرنے اور فوجی کاروائی کا بھی عندیہ دیا ہے۔

گذشتہ روز رہبر معظم نے حکومتی اعلی عہدیداروں سے خطاب کے دوران امریکی دباؤ کو اپنی شرائط مسلط کرنے کا بہانہ قرار دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcfyxdvxw6de0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ