تاریخ شائع کریں2025 9 March گھنٹہ 16:17
خبر کا کوڈ : 670203

حزب اللہ لبنان: شام میں جاری جھڑپوں سے کوئی تعلق نہیں

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض فریق شام میں جو کچھ ہورہا ہے، اس کو ہم سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہوں نے شام میں جاری جھڑپوں کا ایک فریق ہمیں ظاہر کرنے کی غلط کوشش کی ہے۔
حزب اللہ لبنان: شام میں جاری جھڑپوں سے کوئی تعلق نہیں
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شام میں جاری جھڑپوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے. حزب اللہ نے اپنے بیان میں ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہےجن میں اس پر شام کی حالیہ جھڑپوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

ارنا کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہے کہ جن میں  اس پر شام کی حالیہ جھڑپوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض فریق شام میں جو کچھ ہورہا ہے، اس کو ہم سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہوں نے شام میں جاری جھڑپوں کا ایک فریق ہمیں ظاہر کرنے کی غلط کوشش کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ واشگاف  اور ٹھوس الفاظ میں ان بے بنیاد اور جھوٹے دعووں کو مسترد کرتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchvvn-x23nqid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ