تاریخ شائع کریں2025 4 February گھنٹہ 18:15
خبر کا کوڈ : 666557

ایران کی مسلح افواج کی اہم فضائی دفاعی مشق شروع

مشقوں کے دوران ایران کے جنوب مغربی اور وسطی علاقوں میں دشمن کے اہداف کی تلاش، شناخت اور تباہی کے آپریشنز کیے جائیں گے
ایران کی مسلح افواج کی اہم فضائی دفاعی مشق شروع
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے جنوب مغرب میں اہم فضائی دفاعی مشق شروع کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے منگل کی صبح ایک اہم فضائی دفاعی مشق شروع کی۔

گذشتہ کچھ عرصے سے ایرانی افواج ملکی دفاع اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دفاعی مشقیں کررہی ہیں۔ اقتدار 1403 جنگی مشق کے دوسرے مرحلے کا آغاز منگل کی صبح ایران کے جنوب مغربی علاقے میں ہوا۔

مشقوں کے دوران ایران کے جنوب مغربی اور وسطی علاقوں میں دشمن کے اہداف کی تلاش، شناخت اور تباہی کے آپریشنز کیے جائیں گے۔

ایران کی آرمی اور سپاہ پاسداران انقلاب اپنے مؤثر آپریشنز اور جنگی تیاریوں کو اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی ہدایات کے تحت مزید بہتر بنارہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcenp8pfjh8pni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ