تاریخ شائع کریں2025 3 February گھنٹہ 18:43
خبر کا کوڈ : 666433

خوف یا کچھ اور؟ نتن یاہو کی واشنگٹن پرواز کا روٹ تبدیل

بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یوو گیلانٹ کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے بعد متعدد ممالک نے اعلان کیا ہے کہ اگر نیتن یاہو کا طیارہ ان کی فضائی حدود میں داخل ہوتا ہے تو ان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیا جائے گا
خوف یا کچھ اور؟ نتن یاہو کی واشنگٹن پرواز کا روٹ تبدیل
 صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو گرفتاری کے خوف سے واشنگٹن جانے والی اپنی پرواز کا روٹ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے۔ 

صہیونی اخبار معاریو نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو کے طیارے نے واشنگٹن جانے کے لئے ان ممالک کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے بچنے کے لیے ایک غیر معمولی راستے کا انتخاب کیا جنہوں نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ پر عملدرآمد کی دھمکی دی ہے۔ 

واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یوو گیلانٹ کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے بعد متعدد ممالک نے اعلان کیا ہے کہ اگر نیتن یاہو کا طیارہ ان کی فضائی حدود میں داخل ہوتا ہے تو ان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ 

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو انتظامیہ نے گرفتاری کی رسوائی کے خوف سے ایک غیر معمولی راستہ استعمال کیا۔
https://taghribnews.com/vdchx-n-x23n-kd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ