تاریخ شائع کریں2025 3 February گھنٹہ 10:46
خبر کا کوڈ : 666352

امامیہ اسکاؤٹس پاکستان کی جانب سے یوم وفا کا انعقاد

آئی ایس او کے جوان بالعموم اور امامیہ سکاوٹس بالخصوص بے مثال کردار کے حامل ہیں، کہ جن کی خدمات ملت کیلئے مثالی ہیں
امامیہ اسکاؤٹس پاکستان کی جانب سے یوم وفا کا انعقاد
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ذیلی ادارہ ’’امامیہ سکاوٹس‘‘ کی جانب سے آج یوم ولادت باسعادت سرکارِ وفا حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت سے ملک بھر میں ’’یوم وفا‘‘ منایا جا رہا ہے۔ 

یوم وفا کے سلسلہ میں ملک بھر میں سکاوٹس سلامی اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں مرقد بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے امامیہ سکاوٹس نے شرکت کی۔

ممتاز عالم دین علامہ آغا سید مہدی کاظمی اور سابق مرکزی چیف اسکاوٹ علی زین نے تقریب کی صدارت کی۔ سکاوٹس نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید محرم علی کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
 
علامہ آغا سید  مہدی کاظمی کا سکاوٹس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام نے میدان کربلا میں وفا کی وہ تاریخ رقم کی جس کی رہتی دنیا تک کوئی مثال نہیں ملنی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ کی اسی وفا کو پیش نظر رکھتے ہوئے امامیہ سکاوٹس کی آئیڈیل شخصیت حضرت عباس علیہ السلام ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے جوان بالعموم اور امامیہ سکاوٹس بالخصوص بے مثال کردار کے حامل ہیں، کہ جن کی خدمات ملت کیلئے مثالی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchm-n-i23n-xd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ