تاریخ شائع کریں2025 3 February گھنٹہ 10:41
خبر کا کوڈ : 666350

گستاخ امام زمانہ عج کے خلاف پورے گلگت بلتستان میں مظاہرے

استور میں تکفیری مولوی کی جانب سے امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی شان میں گستاخی کے خلاف پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا گیا
گستاخ امام زمانہ عج کے خلاف پورے گلگت بلتستان میں مظاہرے
استور میں تکفیری مولوی کی جانب سے امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی شان میں گستاخی کے خلاف پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا گیا۔

جمعرات کے روز ہنگامی اجلاس، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید راحت حسین الحسینی کی سرپرستی میں مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام، تمام زیلی انجمنوں کے صدور، تمام ملی تنظیموں کے عہدیداران اور یوتھ کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں حالیہ دنوں استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق کی جانب سے امام مہدی (عج) کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اب تک عدم گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور یہ متفقہ فیصلہ کیا کہ 31 جنوری 2025ء بعد از نمازِ جمعہ گستاخ امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے خلاف گلگت بلتستان بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوں گے۔

مذکورہ فیصلے کے بعد مرکزی احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ریلی گلگت جامع مسجد سے شروع ہو کر خزانہ روڈ پر جلسے میں بدل گئی اور علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے گستاخ امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
https://taghribnews.com/vdcftvdvxw6dvma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ