تاریخ شائع کریں2025 2 February گھنٹہ 16:10
خبر کا کوڈ : 666284

ڈنمارک: توہین قرآن کا ایک اور واقعہ

الوڈان نے ایکس  سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کوپن ہیگن میں ترکیہ کے سفارتخانے کے سامنے اپنے اس گھناؤنے فعل کا اعلان کیا
ڈنمارک: توہین قرآن کا ایک اور واقعہ
سویڈن میں عراقی عیسائی پناہ گزین سلوان مومیکا کی ہلاکت کے چند روز بعد ڈنمارک کی انتہائی دائیں بازو کی "ہارڈ وے" پارٹی کے رہنما راسموس پالوڈن نے ایک بار پھر گستاخانہ حرکت میں قرآن پاک کو نذر آتش کر دیا۔

سویڈش میڈیا کے مطابق، پالوڈان نے ایکس  سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کوپن ہیگن میں ترکیہ کے سفارتخانے کے سامنے اپنے اس گھناؤنے فعل کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے اس سیاست دان نے ایک بار پھر قرآن پاک کی توہین کی، حالانکہ اس سے قبل ڈنمارک کی پولیس نے مومیکا کی موت کے بعد اس گھناؤنے فعل کی ممانعت کا بیان جاری کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcbw0b0arhb05p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ