قلات میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن/ 12 ہلاک، 18 فوجی شہید
قلات کے علاقے منگوچر میں دہشتگردوں نے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری آپریشن شروع کیا
شیئرینگ :
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے یکم فروری کی رات کو کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 18 جوان بھی شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں دہشتگردوں نے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری آپریشن شروع کیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر متحرک کیا گیا، جنہوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا اور مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔