تاریخ شائع کریں2025 1 February گھنٹہ 13:59
خبر کا کوڈ : 666140

تھائی لینڈ: شہریوں کی آزادی پر ایران کا شکریہ

تھائی لیںڈ کی وزارت خارجہ نے استقامتی فلسطینی محاذ اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں پانچ تھائی شہریوں کی آزادی پر خوشی کا اظہار کیا ہے
تھائی لینڈ: شہریوں کی آزادی پر ایران کا شکریہ
تھائی لیںڈ کی وزارت خارجہ نے غزہ میں فلسطین کے استقامتی محاذ اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے  تبادلے کے تحت، تھائی لینڈ کے پانچ شہریوں کو آزاد کرانے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور  دیگر ملکوں کی کوششوں کی قدردانی کی ہے۔

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تھائی لیںڈ کی وزارت خارجہ نے استقامتی فلسطینی محاذ اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں پانچ تھائی شہریوں کی آزادی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کہا ہے کہ غزہ ميں تھائی لینڈ کے شہریوں کو آزاد کرانے کی کوششوں پر  ہم ایران، مصر، قطر، ترکیہ اور امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کا ملک فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کی حمایت جاری رکھے کا۔
https://taghribnews.com/vdcc0eqex2bqes8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ