تاریخ شائع کریں2025 31 January گھنٹہ 20:40
خبر کا کوڈ : 666048

حماس نے کل رہا کئے جانے والے تین صہیونی قیدیوں کے نام جاری کردیئے

حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اوفر کالڈرون، کیتھ سیموئیل سیگل اور یاردن بیباس  کو رہا کیا جائے گا
حماس نے کل رہا کئے جانے والے تین صہیونی قیدیوں کے نام جاری کردیئے
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے تین صہیونی قیدیوں کے نام جاری کئے ہیں جنہیں قیدیوں کے تبادلے کے تحت کل رہا کیا جانا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے تین صہیونی قیدیوں کے نام جاری کردیئے ہیں جنہیں معاہدے کے تحت کل رہا کیا جائے گا۔

 میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اوفر کالڈرون، کیتھ سیموئیل سیگل اور یاردن بیباس  کو رہا کیا جائے گا۔ 

جمعرات کو حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے فریم ورک کے اندر، اس حکومت کی جیلوں سے 110 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے تین صیہونی خواتین قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ 

جنگ بندی معاہدے کے آغاز سے اب تک 400 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تحریک حماس نے اعلان کیا تھا: ہم اپنی قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنی تمام توانائیاں استعمال کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjxmemouqemyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ