تاریخ شائع کریں2025 31 January گھنٹہ 20:37
خبر کا کوڈ : 666045

سپاہ پاسداران انقلاب کا شہید محمد الضیف کو خراج تحسین

سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کے بہادر کمانڈر محمد دیار ابراہیم المصری المعروف محمد الضیف کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
سپاہ پاسداران انقلاب کا شہید محمد الضیف کو خراج تحسین
سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کے بہادر کمانڈر محمد دیار ابراہیم المصری المعروف محمد الضیف کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی کمانڈروں کی میدان جنگ میں صیہونی شیطان کے خلاف تاریخی استقامت بیت المقدس کی آزادی اور غاصب رژیم کے خاتمے کی راہ میں ایک عظیم جدوجہد ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت کی تاریخ کے صفحے ایسے عظیم انسانوں کی داستان استقامت سے مزین ہیں جو فلسطین کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دلاوران مزاحمت کے لئے نمونہ عمل اور مشعل راہ بنے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد الضیف اور القسام بریگیڈ کے دیگر شہید کمانڈر فلسطینی مزاحمت کی کہکشاں کے چمکتے ستارے ہیں جو  جعلی اور قاتل صہیونی رژیم کے خلاف عسکری جدوجہد کی ایک لازوال داستان رقم کر گئے۔

تاریخی آپریشن "طوفان الاقصیٰ" کے بعد ان کمانڈروں کے نام سے صیہونی مجرموں اور ان کے حامیوں پر اب بھی وحشت طاری ہوجاتی ہے

خدا کے فضل سے مزاحمتی محاذ کے مجاہدین، نسل پرست صیہونی رژیم کے جعلی وجود کا خاتمہ کریں گے اور یقینا امت اسلامیہ مزاحمتی محور کی حمایت جاری رکھے گی۔
https://taghribnews.com/vdcgt393nak93z4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ