تاریخ شائع کریں2025 31 January گھنٹہ 14:46
خبر کا کوڈ : 666011

2500 فلسطینی بچوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے

یونیسف کے مطابق غزہ جنگ میں سب سے زیادہ نقصان بچوں کو ہوا ہے۔ ہزاروں بچے نہ صرف زخمی اور بیمار ہیں بلکہ اس جنگ کے باعث اپنی تعلیم سے بھی محروم ہوچکے ہیں
2500 فلسطینی بچوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے غزہ میں طبی سہولیات کی شدید قلت کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شدید بیمار فلسطینی بچوں کو علاج کے لیے فوری طور پر غزہ سے باہر منتقل کیا جائے۔

ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں ان چار امریکی ڈاکٹروں کی باتوں سے گہرا متاثر ہوا ہوں جنہوں نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کی طبی امداد کے دوران پیش آنے والے ہولناک حالات اور طبی وسائل کے فقدان کے بارے میں بتایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 2500 فلسطینی بچوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ انہیں علاج کے لیے غزہ سے باہر لے جانا ناگزیر ہے۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان بچوں کو صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ غزہ واپس آنے اور اپنے خاندانوں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

یونیسف کے مطابق غزہ جنگ میں سب سے زیادہ نقصان بچوں کو ہوا ہے۔ ہزاروں بچے نہ صرف زخمی اور بیمار ہیں بلکہ اس جنگ کے باعث اپنی تعلیم سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjvmemvuqemyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ